.

.

  • Latest Internet User News

    محبت آسان ہو گئی ‘ انٹرنیٹ پر بات کرنے اور دیکھنے کے بعد اب چھونا بھی ممکن

    ہانگ کانگ ‘ ہانگ کانگ میں قائم چینی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ بنایا ہے جسے آپ انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے اپنے محبوب کا ہاتھ تھام یا چھو سکیں گے ۔ ہزاروں میل کے فاصلے کے باوجود بھی انٹرنیٹ کے ذریعے آپ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو دیکھ اوران سے باتیں تو کر ہی سکتے ہیں مگر چینی سائنس دانوں کے مطابق بہت جلد آپ انہیں چھو بھی سکیں گے ۔ محققین کے مطابق اس نئی ایجاد سے انٹرنیٹ ڈیٹنگ کی دنیا کو ایک نئی جہت ملے گی ۔ چینی سائنس دانوں کا تیار کردہ ایک روبوٹک ہاتھ انٹرنیٹ سے موصول ہونے والے سگنلز کے مطابق حرکت کرتا ہے ۔ چائینز یونیورسٹی کے محققین کا تیار کردہ کلائی پر باندھنے والا ایک مخصوص بینڈ جسے سائبر بینڈ کا نام دیا گیا ہے ۔ کسی فرد کے مسلز یعنی پھٹوں کی حرکت کو بذریعہ کمپیوٹر الیکٹریکل سگنلز کے طور پر انٹرنیٹ کو بھیج سکتا ہے ۔ دوسرے سرے پر موجود ایک روبوٹک ہاتھ ان سنگلز کو استعمال کرتے ہوئے وہی حرکت کرتا ہے جو اس فرد نے کی ہو ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کلائی پر باندھنے والا مخصوص بینڈ فی الحال دس مختلف طرح کی حرکت کو پہچان سکتا ہے مگر انہیں یقین ہے کہ بہت جلد یہ کسی بھی ہاتھ سے کی جانے والی تمام حرکات کو پہچان کر انہیں الیکٹرک سنگلز میں تبدیل کر سکے گا اور یوں کوئی بھی فد انٹرنیٹ کے ذریعے ہزاروں میل دور موجود اپنے محبوب کے ہاتھوں کے لمس کو محسوس کر سکے گا ۔

0 comments:

Leave a Reply