.
.
-
World News
بھارت میں 82 سالہ شخص کا 70 برس سے کچھ نہ کھانے کادعویٰ
تصدیق کیلئے اسے ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی اینڈ الائیڈ سائنسز میں دو ہفتے تک بغیر غذا اور پانی کے زیر مشاہدہ رکھا گیا
نئی دہلی۔بھارت میں 82 سالہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ستر برس سے کچھ بھی کھایا پیا نہیں۔بیاسی برس کے اس شخص کا نام پراہالد جانی ہے۔جانی کا دعویٰ کہ اس نے ستربرس نہ کچھ کھایا ہے اور نہ ہی کچھ پیا ہے۔جانی کے دعوے کی تصدیق کے لئے اسے بھارت کے ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی اینڈ الائیڈ سائنسز میں دو ہفتے تک کے لئے بغیر غذا اور پانی کے زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے۔اس دوران جانی کے مختلف ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انسان کس طرح بغیر پانی اور غذا کے زندہ رہ سکتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments: