.

.

  • Google Warning Anti Virus

    جعلی اینٹی وائرس، گوگل کی وارننگ




    گوگل کی ایک تحقیق کے مطابق جعلی اینٹی وائرس سافٹ ویئر پروگراموں سے کمپیوٹرز کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    جعلی اینٹی وائرس اشتہارات کے ذریعے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

    گوگل نے تیرہ ماہ میں 240 ملین ویب صفحات کے تجزیے سے اندازہ لگایا ہے کہ تقریباً پندرہ فیصد متاثرہ سافٹ ویئر کی وجہ جعلی اینٹی وائرس پروگرام ہیں۔

    گوگل کے مطابق دھوکہ باز لوگوں کو چالاکی سے یہ کہہ کر پھانس لیتے ہیں کہ آپ کا کمپیوٹر وائرس کا شکار ہو چکا ہے اس لیے یہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

    جب اسے ایک مرتبہ انسٹال کر لیا جاتا ہے تو یہ کمپیوٹر سے ڈیٹا چوری کر لیتا ہے یا لوگوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اس جعلی اینٹی وائرس پروگرام کے پیسے ادا کریں۔

    ’حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس طرح کے حملے کا شکار ہوتے ہیں اور جعلی اینٹی وائرس کے لیے پیسے ادا کر کے رجسٹر ہوتے ہیں۔‘

    اس تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ تقریباً گیارہ ہزار ویب ڈومین اس طرح کے جعلی اینٹی وائرس پروگرام تقسیم کر رہی ہیں۔

    گوگول نے کہا ہے کہ تقریباً آدھے سے زیادہ جعلی سافٹ ویئر اشتہارات کے ذریعے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

    اس تحقیق کو کیلیفورنیا میں انٹرنیٹ کو درپیش خطرات کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک ورکشاپ میں پیش کیا گیا۔

0 comments:

Leave a Reply