.
.
-
’بے سُرے‘ مؤذنوں کی تربیت
’بے سُرے‘ مؤذنوں کی تربیت
ہونے تو یہ چاہیے کہ صبح کے وقت جب آذان دی جائے تو وہ خوبصورت ہو، سریلی ہو اور روح کو تازہ کر دے۔
لیکن ترکی کے شہر استنبول میں موذن اور امام فجر کی آذان دیتے ہیں تو لوگ نماز کی طرف لپکنے کے بجائے کانوں کو بند کر لیتے ہیں۔
یہ مسئلہ اتنا گمبھیر ہو گیا ہے کہ عوام کی طرف سے شکایات کے سیلاب کے بعد بے سُرے مؤذنوں کے لیے خصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
پہلے گروپ میں تربیت حاصل کرنے والے موذن امام محمد تاس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اس تربیت کی برکتوں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
’اب مجھ میں اتنا اعتماد آ چکا ہے کہ میں پانچوں آذانیں صحیح الحان میں دے سکتا ہوں۔‘
مؤذنوں کی تربیت کا یہ پروگرام شہر میں مذہبی معاملات کے انچارج مصطفیٰ کاگریچی نے تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کیا اظہار کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہر کی تین ہزار مسجدوں سے ہر صبح آذان کی سُریلی آوازیں بلند ہوں۔
’ان اماموں کو نہ جانے کیوں ملازمت دی گئی ہے باوجود اس کے کہ ان کی آواز میں سوز نام کی کوئی شے نہیں ہے۔‘
’ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان اماموں اور مؤذنوں کے الحان کو بہتر بنایا جائے۔‘
مصطفیٰ کاگریچی کا کہنا ہے کہ جب سے یہ کلاسیں شروع کی گئی ہیں تو اس بارے میں شکایتوں کی تعداد سینکڑوں ماہانہ سے کم ہو کر صرف چند درجن رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بہتری کا تمام تر کریڈٹ الحان کی استاد صیفیتن توماکن کو جاتا ہے۔
’مجھے خود بے سری آذان سے الجھن ہوتی ہے۔‘
’آذان ایک موسیقی ہے، ایک ایسی خوبصورت موسیقی جو لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف لاتی ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس کو اچھی طرح ادا کیا جائے۔‘
’یہ صحیح بات ہے کہ کچھ لوگوں کو اپنی آذان کی خامیوں پر قابوں پانا دوسری کی نسبت مشکل لگتا ہے۔ اسی وجہ سے کئی مؤذنوں کو ایک سال تک یہاں رکھا جاتا ہے۔ میرا کام ان کی آواز میں موجود ان سروں کو ڈھونڈنا ہے جن سے وہ خوبصورت آذان دے سکیں۔‘
’افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ مؤذنوں کو آپ جتنی بھی تربیت دے لیں، آپ ان کی آذان میں بہتری نہیں لا سکتے۔‘
’کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جب کو آپ جتنا بھی تربیت دے دیں آپ ان کے الحان کو بہتر نہیں بنا سکتے۔‘
’ایسی صورت میں ہم ان کی مسجدوں کو ریڈیو کی مدد سے ایک ایسی مرکزی مسجد سے منسلک کر دیتے ہیں جہاں ایک خوش الحان موذن موجود ہے۔‘
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments: