.
.
-
Internet
گمنام انٹرنیٹ تبصروں پر پابندی پرغور
چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ گمنام افراد کی جانب سے انٹرنیٹ پر تبصرے بھیجنے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
چین کے سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر وانگ چین کے مطابق اس پابندی کی زد میں وہ بلیٹن بورڈ بھی آئیں گے جو عوامی بحث کا مرکز ہیں۔
وانگ چین کا کہنا تھا کہ بڑی نیوز ویب سائٹس اور بزنس پورٹل پہلے ہی اس قانون پر عمل کرتے ہیں کہ کسی گمنام فرد کا پیغام شائع نہیں کیا جائے گا۔
چین میں بلیٹن بورڈز کو مقامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چین میں حکومت انٹرنیٹ کے استعمال کی سخت نگرانی کرتی ہے اور وہاں ٹوئٹر اور فیس بک جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے استعمال پر بھی پابندی لگائی جاتی رہی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments: